خبرنامہ پاکستان

ایرانی نیوی کے4 بحری جہازکراچی بندرگاہ پہنچ گئے

ایرانی نیوی:(ملت+اے پی ہی) ایرانی نیوی کے چاربحری جہازکراچی بندرگاہ پہنچ گئے۔ پاکستان نیوی کے آفیسرز و سیلرز اور ایرانی سفارتی عملے نے جہازوں کا استقبال کیا ۔ ترجمان نیوی کے مطابق 3روزہ دورے پرآئے ایرانی بحری جہازوں کے آفیسرز اورسیلرزپاکستان نیوی کے ہم منصبوں سےپیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ تربیتی مشقیں اورکھیلوں کےمقابلے بھی دورے کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق ایرانی بحریہ کا دورہ خطے میں امن و امان کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔