خبرنامہ پاکستان

ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب سمگلروں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد ۔(اے پی پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب سمگلروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ دو خواتین سمیت 63سمگلرایف آئی اے کو انتہائی مطلوب ہیں جبکہ ان مطلوب سمگلروں میں سب سے زیادہ تعداد گجرات اور اس کے مضافاتی علاقوں سے ہے۔ مطلوب سمگلروں میں آزاد کشمیر کے دو انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ان مطلوب سمگلروں میں لاہور کے 6، راولپنڈی کے 8، شیخوپورہ کا 1، اٹک کے 2، سیالکوٹ کے 3، گوجرانوالہ کے 5، منڈی بہاؤالدین کے 2، گجرات کے 5، رحیم یار خان کا 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 2، جہلم کا 1، گوجر خان کے 2، جھنگ کا 1، کراچی کے 9، اسلام آباد کے 3، کوئٹہ کے 2، سرگودھا کے 2، مظفر آباد کا 1 اور میرپور کا 1 اسمگلر شامل ہے۔ ایف آئی اے کے حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ سمگلروں کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کو دیں۔