خبرنامہ پاکستان

ایل این جی درآمد کا معاہدہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد:(آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ تو دی مگر اہم ایشوز پر خاموش رہے۔ بولے، داعش کے حوالے سے ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ جب یہ سوال کیا گیا کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں تو بولے، معلوم نہیں۔عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نفیس ذکریا نے داعش اور پٹھانکوٹ حملے سے متعلق سوالات پر صحافیوں کو جواب کے لئے وزارت داخلہ سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات سمیت اہم امور پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور مذکرات کو مسائل کا واحد حل سمجھتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں ہے، سعودی عرب کی قیادت میں قائم چونتیس ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی جزیات ماہرین کی سطح پر طے کی جائیں گی۔