خبرنامہ پاکستان

ایل پی جی قیمتیں مارچ2016سے قبل ڈی ریگولیٹ تھیں

اسلام آ باد (ملت + آ ئی این پی) اوگرا کے ممبر فنانس نور الحق نے کہاہے کہ ایل پی جی قیمتیں مارچ دو ہزار سولہ سے قبل ڈی ریگولیٹ تھی، عدالت کے حکم پر حکومت کی قیمتیں پروڈیوسر ز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کو بتائیں، قیمتیں ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے جو وفاق کو بھجوائی ہوئی ہے، حکومت نے ایک ہزار ایک سو روپے فی گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت بھجوائی ہے۔ابھی تک نئی قیمت کو نوٹیفائی نہیں کیا۔قیمت ہم نے مقرر نہیں کی ہم نے حکومت کی مقررکردہ قیمت ایل پی جی متعلقہ کمپنیوں کو بتائی،آئندہ ہفتے جو بہتر قیمت ہوگئی اسکا سپیکنگ آرڈر جاری کردیں گے۔ وہ جمعہ کویہاں پریس کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی قیمتیں مارچ دو ہزار سولہ سے قبل ڈی ریگولیٹ تھی۔قیمتیں ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے جو وفاق کو بھجوائی ہوئی ہے۔عدالت کے حکم پر حکومت کی قیمتیں پروڈیوسر ز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کو بتائی۔پرانی پالیسی کے قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں نئی پالیسی پر کام جاری ہے۔قیمت ہم نے مقرر نہیں کی ہم نے حکومت کی مقررکردہ قیمت ایل پی جی متعلقہ کمپنیوں کو بتائی۔ایل پی جی پروڈیوسرز سے لاگت اور دیگر اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہے۔پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیاں نو سو روپے سے زائد سلنڈر نہیں بیچ سکتے۔آئندہ ہفتے جو بہتر قیمت ہوگئی اسکا سپیکنگ آرڈر جاری کردیں گے ۔