خبرنامہ پاکستان

ایم ڈی بیت المال بیرسٹرعابدشیخ کااستعفی منظور

وفاقی کابینہ نے ایم ڈی بیت المال بیرسٹرعابدشیخ کا استعفیٰ منظورکرلیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو ایم ڈی کا اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے انتظامات اورامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایم ڈی بیت المال بیرسٹرعابدوحیدشیخ کااستعفیٰ منظورکرلیا گیا اور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کوایم ڈی کااضافی چارج دےدیا گیا۔

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں پاکستان اورسوڈان کےدرمیان مفاہمتی یاداشتوں کےمعاہدے کی توثیق بھی گئی۔کابینہ نےسفارتکارجمشید مارکرکےانتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کی سفارتی شعبے میں خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔