خبرنامہ پاکستان

ایم کیوایم نےقائد متحدہ سے واسطہ ختم کرلیا:خورشید شاہ

سکھر:(اے پی پی) ایم کیو ایم نے اپنے لیڈر سے ڈس اون کردیا ہے۔انہوںنے قائد متحدہ سے واسطہ ختم کرلیا ہے اور اب ایم کیوا یم اب کراچی میں فاروق ستار چلا رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔سپورٹس کمپلیکس بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر میں کافی جگہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ایس آئی یو ٹی کا کام اورسپورٹس کمپلیکس کا کام بہت جلد مکمل ہوجائےگا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرینج کو 4 حصوں میں بانٹناہے،اس کیلئے 4 سے 5 ارب روپے چاہئیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر میں سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔جس جگہ میں کھڑا ہوں اس جگہ روڈ کی تعمیر 10کروڑ کی لاگت سے مکمل کی گئی۔