خبرنامہ پاکستان

ایم کیوایم کےقائد کےپاس بھارتی لابی کےلوگ موجود ہیں، خورشید

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر کے معاملے پر سے توجہ ہٹانے کیلئے الطاف حسین سے پاکستان کیخلاف زہر اگلوایا، الطاف حسین کی تقریر بلوچستان میں براہمداغ بگٹی کے ذریعے زہر اگلنے کا تسلسل ہے جس کے پیچھے بھارتی لابی ہے جو لندن میں الطاف حسین کے قریب ہے،ایم کیو ایم کے پاس مانس الطاف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،فاروق ستار نے وقت کی مناسبت سے درست انداز میں موقف پیش کیا،لندن کی ایم کیو ایم خاموش نہیں بیٹھے گی اور اپنے اختیارت کراچی کو منتقل نہیں ہونے دیگی،آئندہ 6سے 7دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی،برصغیر میں امن کیلئے کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطین کا حل ضروری ہے،الطاف حسین پر بار بار آرٹیکل 6 لگانے کی بات کر کے آرٹیکل 6کو بدنام نہ کیا جائے،مت نے ایک آمر پر آرٹیکل 6لگایا اور خود ہی اس کو باعزت طریقے سے پاکستان سے فرار ہونے میں مدد کی، حکومت نے پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی ۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے گذشتہ روز موقع کی مناسبت ٹھیکبات کی،الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم فاروق ستار کے نام سے رجسٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان کے خلاف اس طرح کی باتیں کی گئیں مگر ان کا اس انداز میں نوٹس اور توجہ نہیں دی گئی،ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے ایک بات واضح ہوگئی کہ ان پر تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پریشر پڑا۔انہوں نے کہا کہ لندن کی ایم کیو ایم خاموش نہیں بیٹھے گی اور اپنی طاقت کراچی کو منتقل نہیں ہونے دے گی اور لندن گروپ ضرور اس حوالے سے مزاحمت کرے گا۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی بلوچستان میں براہمداغ بگٹی کے ذریعے زہر اگلنے کا تسلسل ہے اور اس کے پیچھے بھارتی لابی ہے جو لندن میں الطاف حسین کے قریب ہے،برصغیر میں امن کیلئے کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطین کا حل ضروی ہے،خواہش ہے کہ ایم کیو ایم ایک نئی پارٹی کی صورت میں پارلیمنٹ میں آئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی پر اتفاق رائے ہوا مگر بعد میں وہ کمیٹی قائم نہیں کی گئی اور ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا موقع مل گیا،فاروق ستار کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ملک دشمنوں کو بات کرنے کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ الطاف حسین بیمار ہے اور ذہنی تناؤ کا شکار ہے مگر ایسی بھی صورت حال نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف زہر اگلے،پاکستان مہاجروں نے نہیں بلکہ سندھ اور سندھی عوام نے بنایا،ہم نے مہاجروں کو عزت دی انہیں پاکستان کامعزز شہری ہونے کا درجہ دیا اور اپنے بھائیوں سے بڑھ کر عزت دی گھردیا ۔ایم کیو ایم کے قائد پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نجانے آرٹیکل 6 کو کتنا بدنام کیا جائے گا، ضیا الحق نے آرٹیکل 6 بنانے والے وزیراعظم کو پھانسی لگا دی،موجودہ حکومت نے پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی لیکن پھر انہیں خود ہی بیرون ملک بھجوادیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانیہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ان کو چاہیے تھا کہ سخت طریقے سے اس کے خلاف موقف اپناتے اور برطانوی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرتی اور بھرپور طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوشش کی کہ پانامہ لیکس سے توجہ ہٹ جائے جس میں وہ بری طرح ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس مائنس الطاف حسین کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں جو بھی الطاف حسین کے ساتھ رہے گا وہ پاکستان کے خلاف ہوگا۔(خ م+رڈ)