خبرنامہ پاکستان

این اے 120نوازشریف نے انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا

لاہور(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے این اے 120 کی انتخابی مہم سے اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا۔ پرویز ملک کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

میاں نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشت پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔

این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم حمزہ شہباز نے چلانا تھی لیکن میاں نوازشریف نے ضمنی الیکشن کے لیے مہم سے شہبازشریف کے بیٹے اور اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا جب کہ وزیر تجارت پرویز ملک کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نوازشریف نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور پرویز ملک کو جاتی امرا بلایا تھا جس میں انہوں نے پرویز ملک کو انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داریاں سونپی تھیں تاہم اس دوران پرویز ملک نے نوازشریف سے کہا کہ حمزہ شہباز اچھی انتخابی مہم چلاتے ہیں اس لیے انہیں رکھا جائے لیکن نوازشریف نے ان کی تجویز مسترد کردی اور انہیں انتخابی مہم کا انچارج مقرر کردیا۔
شہبازشریف نے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی پرپابندی لگادی

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی جانب سے اس فیصلے پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ ایک ورکر ہیں اور ورکر بن کر کام کریں گے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے قریبی حلقوں سے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا اور انتخابی مہم کے دوران بیرون ملک جانے کا عندیہ دیدیا۔