خبرنامہ پاکستان

این اے 120 عوام نے میرے موقف پر مہر لگائی، نواز شریف

این اے 120 عوام نے میرے موقف پر مہر لگائی، نواز شریف

لندن(ملت آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے میرے موقف پر مہر لگائی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کے علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

جب کہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز اور اسحاق ڈار بھی لندن میں موجود ہیں جہاں آج غیر رسمی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نیب ریفرنسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر درست موقف اپنایا جس پر این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان کے عوام نے مہر لگائی ہے۔
وزیراعظم سمیت (ن) لیگ کی قیادت لندن میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ذاتی طور پر انویسٹی گیشن کریں کہ کارکن کیوں غائب ہوئے اور ایسے واقعات قوم کے لیے باعث فکر ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے جمہوری قوتوں کو نقصان پہنچے گا جس سے حالات عجیب رخ اختیار کرسکتے ہیں۔