خبرنامہ پاکستان

باغ ، نیلم ، حویلی میں شدید برفباری ، متعدد سڑکیں بند

راولپنڈی:(اے پی پی)راولپنڈی اسلام آباد میں رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ، موسم سرد ہو گیا مری اور گلیات میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ گئی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا ، شدید برفباری سے مظفر آباد اور وادی نیلم کی اکثر سڑکیں بند ہوچکی ہیں ۔ سردی میں لوگوں کو کھانا پکانے کیلئے لکڑی بھی دستیاب نہیں جبکہ دوسری طرف ٹھنڈ کی وجہ سے پانی بھی پائپوں میں جم چکا ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ۔ موسم سرد ہو گیا مری اور گلیات میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ گئی ۔ موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق پشاور ، چترال ، دیر ، سیدو شریف ، گوپس اور مظفر آباد میں بارش جبکہ کالام ، مالم جبہ اور دیر میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یہ سلسلہ مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ڈویژن ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن ، اسلام آباد ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور ، فیصل آباد اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر جاری رہے گا جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ ، بالائی فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔ دیر میں 21 ، لوئر دیر ، پاراچنار 17 ، چراٹ ، دروش 09 ، پشاور 08 ، پٹن 06 ، کوہاٹ ، مالم جبہ ، کالام ، سیدو شریف ، چترال 05 ، گڑھی دوپٹہ ، میرکھانی 02 ، بالاکوٹ ، مظفر آباد 01 ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ 02 اور کالام 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ کل نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پاراچنار ، کوئٹہ منفی میں 04 ، ہنزہ منفی 03 ، گوپس منفی 02 ، قلات ، سکردو ، استور منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔