خبرنامہ پاکستان

بدقسمتی سے ملک میں گالی کی سیاست ہورہی ہے، خورشید شاہ

بدقسمتی سے ملک میں گالی کی سیاست ہورہی ہے، خورشید شاہ

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج بدقسمتی سے ملک میں گالی کی سیاست ہورہی ہے، گالی کی سیاست سے میرے جیسے سیاسی لیڈر کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈروں نے ثابت کیا مرنا اور جینا عوام کے ساتھ ہے، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو آئینی حیثیت دی، سیاست سمجھائی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وجہ سے شکوک و شبہات نے جنم لیا، نواز شریف نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، پارلیمنٹ نے ہر چیز کا مقابلہ کیا، سارے کنٹینر چلے گئے، پارلیمنٹ کی آواز 20 کروڑ عوام کی آواز ہے، پارلیمنٹ کی طاقت کو محسوس نہ کرنے سے 1971ء میں ملک دولخت ہوا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انسان خوشحال ہوگا تو ملک میں ترقی بھی ہوگی، مزدور خوشحال نظر آئے تو سمجھ آتی ہے پہیہ چل رہا ہے، نوجوان خوشحال نظر آئے تو سمجھ آئے گا کہ روزگار چل رہا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں پہچان نہیں کہ کون سا لیڈر اچھا ہے، پڑھے لکھے نوجوان ایسی گلی میں جارہے ہیں جہاں اندھیرا ہے، پاکستان کے نوجوان بلبلے کے پیچھے جارہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا سیکریٹری سول ایوی ایشن کوخط
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سیکریٹری سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر پی آئی اے میں بھاری تنخواہیں، دہری شہریت رکھنے والے افسران پر اظہار تشویش کیا، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر، جی ایم کو قوانین کے تحت ترقی دینے کے بجائے بھرتیاں کی گئیں۔ انہوں نے تجربے سے محروم جونیئر افسران کی سینئر پوسٹوں پر تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او کے اقدام محنتی اور سینئر افسران کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے، سی اے اے انتظامیہ جلد پی اے سی کے روبرو پیش ہوکر وضاحت دے۔