خبرنامہ پاکستان

بلڈ ٹیسٹ سے زیادہ عابد شیر علی کا ڈی این اے ٹیسٹ ضروری ہے: فرخ حبیب

اسلام آباد (ملت + آئی این پی )مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہاہے کہ بلڈ ٹیسٹ سے زیادہ عابد شیر علی کا ڈی این اے ٹیسٹ ضروری ہے،نواز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ عابد شیر علی کے ہاتھ پاؤں کھول کر بس گلے میں ایک علامتی رسی ڈال دیں،گلی بند ہو یا کھلی عابد شیر علی سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہفتہ کو وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیان پر اپنے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہاکہ ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کی وجہ سے عابد شیر علی منہ کے استعمال میں انسانیت کی حد سے نکل جاتے ہیں۔جذبہ ہمدردی کے تحت چاہتے ہیں کہ عابد شیر علی کو تکلیف سے نجات دلائی جائے،گلی بند ہو یا کھلی عابد شیر علی سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ جدید میڈیکل سائنس میں بروقت ویکسینیشن سے عابد شیر علی جیسے خطرات سے محفوظ رہنا ممکن ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ دائمی بچاؤ کیلئے تحریک انصاف عابد شیر علی کی ویکسینیشن کے اخراجات برداشت کرنے کو بھی تیار ہے