خبرنامہ پاکستان

بھارتی جنگی جنون عروج پر :دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

اسلام آباد:(آئی این پی)بھارت نے اسلحے کے انبار لگانا شروع کر دیئے ، ملٹری تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اسلحے کی خریداری میں بھارت دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے ۔ امن کی آشا کا راگ الاپنے والا بھارت دنیا بھر میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے ، ملٹری تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اسلحے کی خریداری میں بھارت پہلے نمبر پر ہے ۔ بھارت اسلحے کی یہ خریداری ایک ایسے وقت میں کر رہا ہے جب دنیا بھر کے مختلف ممالک مہلک اور روایتی ہتھیاروں میں کمی کر رہے ہیں ۔ بھارت کی جانب سے اسلحے کے انبار نہ صرف اس کے جنگی جنون کے عکاس ہیں بلکہ خطے میں بالا دستی حاصل کرنے کی طرف مذموم کوشش ہے ۔ حال ہی میں امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری پر بھارت چیخ اٹھا اور امریکی سفیر کو بلا کر باقاعدہ احتجاج کیا ۔ حالانکہ امریکی حکومت اس بات کی وضاحت کر چکی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ طیارے پاکستان کے لئے ناگزیر ہیں ۔ بھارت کی جانب سے اسلحے کے انبار لگانا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔