خبرنامہ پاکستان

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید امتیاز کی نماز جنازہ، فضا اللہ اکبر سے گونج اٹھی

فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ، ہجویری ٹاؤن کے رہائشی نائیک امتیاز کی تین بیٹیاں ہیں وہ گزشتہ 14سال سے دفاع وطن کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، دوسرے شہید حوالدار جمعہ خان کا تعلق استور سے ہے ،ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی /فیصل آباد(آئی این پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک امتیاز احمد کا جسد خاکی فیصل آباد لایا گیا ، فائرنگ میں شہید دوسرے فوجی جمعہ خان کا تعلق استور سے ہے ۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے شہید نائیک امتیازاحمد کی میت کو فیصل آباد لایا گیا جس کی نماز جنازہ رات 9بجے اسلامیہ کالج میں ادا کر دی گئی ۔ نائیک امتیاز کا جسد خالی شام کو ہجویری ٹاؤن سٹریٹ ون میں پہنچا دیا گیا ۔ نائیک امتیاز کی تین بیٹیاں ہیں۔ وہ گزشتہ 14سالوں سے دفاع وطن کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ان کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ فائرنگ میں شہید دوسرے فوجی حوالدار جمعہ خان کا تعلق استور سے ہے جن کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔