خبرنامہ پاکستان

بھارت نے ایک بار پھر وہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا

بھارت نے ایک

بھارت نے ایک بار پھر وہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے خواہش مند 503 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے جس سے وہ عرس میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے173 ہندو یاتریوں کوکٹاس راج مندرکی زیارت کیلئے بھی نہیں آنے دیا تھا، بھارت نے این او سی جاری نہیں کیا جس کے باعث ہندو یاتریوں کو ویزہ درخواستیں واپس لینا پڑیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی رویئے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔