خبرنامہ پاکستان

بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) مودی سرکار کی جانب سے مسلسل سرحدی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور 21 نومبر کو ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 سویلین شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بھارتی نیوی کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھی احتجاج کیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت سے 2003 سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کیا۔