خبرنامہ پاکستان

بیٹےکی بازیابی میں تمام کردارپاک فوج کا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

کراچی:(آئی این پی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کے مغوی بیٹے کی بازیابی میں تمام کردارپاک فوج کا ہے۔ کراچی میں بازیاب بیٹے کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ انہیں اغوا کاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، ان کا بیٹا خیریت سے ہے، ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے تمام کارروائی فوج نے کی ہے، ان کا بیٹا حکومتی اقدامات کی وجہ سے بازیاب ہوا ہے اورپاک فوج بھی حکومت پاکستان کا حصہ ہے۔ وہ اللہ کے شکرگزارہے جس نے انہیں اس ساری صورت حال میں صبر، استقامت اور حوصلہ دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ انہیں اغواکاروں کےبارے میں کچھ معلوم نہیں، جس دن ان کا بیٹا اغوا ہوا تھا اسی روز جنرل راحیل شریف نے بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہیں آج رات 3 بجے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فون کرکے بیٹے کی بازیابی سے متعلق آگاہ کیا، آرمی چیف کےفون کے بعد ان کی بیٹے سے بات بھی کرائی گئی، جب کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے تمام معاملات طے کرکے بیٹے کو گھر پہنچایا۔