خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف اسلام آباد میں میئر کے انتخابات رکواکر سرکاری افسروں کو اختیارات دینا چاہتی ہے،

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں میئر کے انتخابات رکواکر سرکاری افسروں کو اختیارات دینا چاہتی ہے ایساکرنے سے شاید بنی گالہ کو فائدہ ہوتا ہو، عمران خان ہمیشہ ہر مسئلے کی وجہ بنتے ہیں،پی آئی اے کی ہڑتال بلا جواز تھی، ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہو گا، ہم بھی پشاور جا کرڈاکٹر ز کو اکسا سکتے ہیں،لیکن ایسا نہیں کیا،سفارش پر بھرتی کے کلچر کو ختم کرنا ہوگاآئندہ سفارش پر بھرتی ہوئی تو ذمے دار میں ہوں گا۔ پی آئی اے ملازمین کا ہڑتال ختم کرنا خوش آئند عمل ہے اور اس میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی۔وہ بدھ کو ریڈیو پاکستان کے زیر تربیت افسران سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نظام کی کامیابی کیلئے سفارشی کلچر کو ختم کرنا ہو گا، موجودہ حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا شفاف سسٹم بنانے پر توجہ دی، خوشی ہے کہ صلاحیت کی بنیاد پر افسران بھرتی کئے گئے ہیں، بھرتی کا ایسا موثر نظام بنا دیا گیا ہے جس میں سفارش کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سفارش یا رشوت پر بھرتی ہوئی تو ذمہ دار میں ہوں گا اور خود کو احتساب کیلئے پیش کروں گا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر ہسپتالوں میں اصلاحات میں کامیاب رہی تو 2018 میں عوام ایک بار پھر انہیں منتخب کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ڈاکٹروں کو اکسا سکتا ہوں مگر ہم مثبت سیاست کرتے ہیں کوئی اور بھی ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سروس فراہم کرنے والا ہر ادارہ لوگوں کی پہلی ترجیح ہوتاہے پی آئی اے کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں تھا، پرائیویٹائزیشن کے بعد ملازمین کو کوئی خطرہ نہیں ہوگاپی آئی اے کے ملازمین فلائٹس چلاتے رہے جو مبارکباد کے مستحق ہیں، سفارش پر بھرتی کے کلچر کو ختم کرنا ہوگاآئندہ سفارش پر بھرتی ہوئی تو ذمے دار میں ہوں گا۔ پی آئی اے ملازمین کا ہڑتال ختم کرنا خوش آئند عمل ہے اور اس میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں پرائیویٹائزیشن کے تجربے کیے گئے ، سرکاری بینک میں جوبھی حکومت ہوتی اس پر الزام لگتا کہ قرضے معاف کیے ،آج کا بینک سرکاری بینک کے مقابلے میں بہتر ہے اور کارکنان بھی مطمئن ہیں۔(اح)