خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کااین اے 267 جھل مگسی کے ضمنی انتخابات میں فو ج کی تعینا تی کا مطا لبہ

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر جسٹٰس ریٹائر سردار رضا کو خط ۔خط مرکزی سیکر ٹر ی اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے تحریر کیا گیا۔ خط میں این اے 267 جھل مگسی میں پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔ خط کے متن میں بلوچستان کے چیف سیکرٹری ،جھل مگسی اور کچھی کے ڈی سی او پر عدم اعتماد کا اظہا رکیا گیا ۔صوبائی اور ضلعی حکام کی بجائے عدالتی افسران کی بطور آر او اور ڈی آر او تعیناتی پر زور دیا گیا اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے 98 فیصد ملازمین ای ڈی او سمیت مگسی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار ہیں۔ این اے 267 ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری جاری کر کے اپریل کے ختم ہونے سے قبل انتخابی عمل مکمل کیا جائے۔ مئی اور جون میں متوقع برسات سے مقامی باشندوں کو شدید مشکلات کا اندیشہ ہے ۔