خبرنامہ پاکستان

تحر یک انصاف کا گر فتاریوں کی صورت میں تھانوں کے گھیراؤ کا فیصلہ

لاہور(ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف کا گر فتاریوں کی صورت میں تھانوں کے گھیراؤ کا فیصلہ ‘تمام بڑے شہروں میں200/200کارکنوں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیں جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے دونومبرکے احتجاج کو روکنے کیلئے ممکنہ گر فتاریوں کے بعد تحر یک انصاف نے بھی احتجاج کیلئے حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے جسکے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے اگر احتجاج کے دوران پنجاب حکومت سرگرم رہنما ؤں کو گرفتار کرے تو 200 سے زائد کارکن فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچیں اس کا گھیرا کریں اور وہاں دھرنا دے دیں جسکے لیے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں کارکنوں کی ٹیمیں بھی تشکیل دیں جائیں گی ۔