خبرنامہ پاکستان

ترکی :کوکنگ مقابلہ میں پاکستانی خاتون نے براؤنز میڈل جیت لیا

استنبول:(اے پی پی)ترکی میں جاری کوکنگ کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی خاتون شیف نے کارونگ میں براؤنز میڈل اپنے نام کر لیا۔ترکی کےشہر استنبول میں کوکنگ کے عالمی مقابلے جاری ہیں جن میں چالیس مختلف ممالک کے شیف حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے 12 رکنی ٹیم اس ایونٹ میں شریک ہے۔ پھلوں اور سبزیوں سے سجاوٹ کے مقابلے میں پاکستان کی خاتون شیف شمائلہ نے حصہ لیا اور براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔