خبرنامہ پاکستان

ترک حکومت کاپاکستان سےفتح اللہ گولن کےسکول بند کرنےکامطالبہ

اسلام آباد: (اے پی پی) ترک حکومت کی جانب سے پاکستان سے فتح اللہ گولن کے سکولز بند کرنے کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد دفتر خارجہ نے تمام ترک سکولز بند کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم پاک ترک انٹرنیشنل سکولز نے فتح اللہ گولن سے تعلق سے مکمل انکار کر دیا ہے۔ سکول مینجمنٹ اور ہائی آفیشلز کی اسلام آباد میں ہونے والی مٹینگ کے بعد سکول کی آفیشل ویب سائٹ پر لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان پاک ترک سکولز سسٹم کے مطابق ان کے ایجوکیشن سسٹم کا فتح اللہ گولن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاک ترک سکولز خالصتا غریبوں کے لیے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 2 سے اڑھائی ہزار تک غریب بچے ان کے سکولز میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پاک ترک فاؤنڈیشن کے تحت 9 شہروں میں 28 ایجوکیشن سسٹم کام کر رہے ہیں۔ پاک ترک کے نام سے چلنے والے سکولز کی ماہانہ فیس 8 سے 9 ہزار روپے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک ایجوکیشن سکول سسٹم میں 8 سے 10 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ایجوکیشن سسٹم بند کرنے کے مطالبے پر بچوں اور والدین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ سکول انتظامیہ نے قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔