خبرنامہ پاکستان

تمام جماعتیں نیب کیخلاف ایک ہورہی ہیں:شیخ رشید

(اے پی پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سال دوہزار سولہ نواز حکومت کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تمام جماعتیں نیب کیخلاف کارروائی کیلئے ایک ہو رہی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے اورنج لائن ٹرین کے ٹھیکدار کو پکڑا لیا ہے۔ میٹرو منصوبے کے ٹھیکداروں کو بھی اس ماہ کے آخر میں اٹھا لیا جائے گا۔ نیب اور رینجرز پنجاب میں داخل ہوں گی۔ حکومت میں ہمت ہے تو روک لے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کیخلاف کارروائی میں تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہونے جا رہی ہیں۔ زرداری اور نواز ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن میں ترمیم کا حامی نہیں۔ یہ نہ ہو کہ خیبرپختونخوا حکومت کو بچاتے بچاتے تحریک انصاف کی سیاست ڈوب جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار دیگر وزراء سے قدر بہتر ہیں۔ چوہدری نثار میں ہمت ہے تو نواز شریف کو چھوڑ دیں۔ صرف پاک فوج ڈاکٹرعاصم کیخلاف کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔