خبرنامہ پاکستان

جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی کو واپس بھیج دیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی افسروں کے رویئے سے بددل ہو کر پاک فوج کی پناہ میں آنے والے بھارتی سپاہی چنڈو بابو لال کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ پاک فوج نے یہ فیصلہ جذبہ خیرسگالی کے تحت کیا۔ چنڈو بابو لال بھارتی فوج کے افسران سے تنگ تھا اور 29 ستمبر 2016 کو جان بوجھ کر کنٹرول لائن عبور کر کے خود کو پاک فوج کے حوالے کیا تھا۔ مودی سرکار کی جارحانہ پالیسی کے باوجود پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت باغی بھارتی فوجی کو واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ چنڈو بابو لال چوہان کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ بھارتی فوجی افسروں سے بددل بابو لال مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھا۔ جذبہ خیرسگالی کے طور پر اسے واپس بھارت جانے کیلئے قائل کیا گیا۔ سپاہی کی واپسی پاکستان کی امن بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے۔