خبرنامہ پاکستان

جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

کراچی:(ملت آن لائن) جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہررنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرورکائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا۔

جشن عید میلادالنبی کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

عاشقان رسول ﷺ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے حوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں، آپ ﷺ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

آپ ﷺ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے۔

رسول کریم ﷺ محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا، اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔