خبرنامہ پاکستان

جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں: خورشید

لاہور:(ملت+ آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ راحیل شریف نے مشل وقت میں فوج کی باگ ڈور سنبھالی اور دلیرانہ فیصلے کئے‘عمران خان نے سیاست کو بچوں کا کھیل سمجھ رکھا ہے‘ لاک ڈاؤن کے اعلان کے سبب اپوزیشن تقسیم ہوگئی‘ ہم عدالت نہیں گئے کیونکہ ہمیں عدالتوں کا تجربہ ہے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو بچوں کا کھیل سمجھ لیا ہے عمران خان ین اکیلے شو کرنے کی کوشش میں اپوزیشن کو تقسیم کردیا۔ سیاست میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے سیاست میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔ ہم نے ٹی او آر بنائے اور سب کو ساتھ لے کر چلے ہیں۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ پانامہ بل منظور نہیں ہوا تو وہ تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی سیاست نہیں کی اس لئے ان کو پتہ نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے سبب اپوزیشن تقسیم ہوگئی ایسے فیصلوں سے نتیجے اچھے نہیں آتے۔ عمران خان کے ایکشن سے نواز شریف مضبوط ہورہے ہیں۔ عمران خان نواز شریف کے دوست کا کردار ادا کررہے ہیں ہم عدالت نہیں گئے کیونکہ ہمیں عدالتوں کا تجربہ ہے۔ فیصلے کی رات عمران خان نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا افسوس ہے مجھے کہا جاتا ہے کہ میں فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرتا ہوں۔ جنرل راحیل شریف کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں راحیل شریف نے مشکل وقت میں فوج کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آعاز کیا جوکہ دلیرانہ فیصلہ تھا فوج لڑی ہے اور دہشت گرد پیچھے بھاگ گئے۔ فوج کے ایکشن میں تسلسل کی ضرورت ہے۔ فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے لیکن اگر جنرل راحیل شریف کے فیصلوں میں تبدیلی ہوئی تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ (ن غ)