خبرنامہ پاکستان

ظفر حجازی کی بیماریاں تفتیشی ٹیم کے لیے مسئلہ بن گئیں

اسلام آباد(ملت آن لائن)ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزام میں گرفتار چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی بیماریاں تفتیشی ٹیم کے لیے مسئلہ بن گئیں۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کا اعتراف کرنے بعد سابق چیرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ ظفر حجازی نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی تاہم ضمانت منسوخ ہونے کے بعد انہیں ایف آئی اے نے عدالت سے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے زیر حراست سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی بیماریوں نے تفتیشی ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں جب کہ ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم کو دوران تفتیش ظفرحجازی سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ظفر حجازی ایف آئی اے کی حوالات میں بند ہیں جب کہ افسران کی جانب سے تفتیشی ٹیم کو ان سے دوران تفتیش نرمی برتنے اور تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد تفتیشی ارکان بھی پریشانی کا شکار ہیں کہ قانونی تقاضے دیکھیں،افسران کی سنیں یا طبی ماہرین کی۔

گزشتہ روز وزرات خزانہ نے بھی ظفر حجازی کی معطلی اور نئے چیرمین ظفر عبداللہ کی قائم قام تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ظفرحجازی کیس کا فیصلہ ہونے تک معطل رہیں گے۔