خبرنامہ پاکستان

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی

اسلام آباد(ملت آن لائن)سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔پہلی حج پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی

رواں برس سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا باقاعدہ عمل شروع ہوگیا ہے۔ پہلی حج پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔حج اسکیم کے تحت یہ فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران 426 پروازوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 252 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

اس موقع پر سردار یوسف نے کہا کہ موجودہ حکومت حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت کام کررہی ہے، اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کے نتائج سب کے سمانے ہیں، انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔ ان کا غیر ذمہ دارانہ عمل پاکستان کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے اس لیے وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور سعودی حکام، رضاکاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت ھال سے بچا جاسکے۔
وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے کہا کہ موجودہ حکومت حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت کام کررہی ہے، اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کے نتائج سب کے سمانے ہیں، انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔ ان کا غیر ذمہ دارانہ عمل پاکستان کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے اس لیے وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور سعودی حکام، رضاکاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت ھال سے بچا جاسکے۔