خبرنامہ پاکستان

حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی(ملت آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیب میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، نوازشریف این آر او چاہتے ہیں اس لیے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس نوازشریف کی طرف سے عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ڈان لیکس اور جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو اوپن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو جاتی امرا بلا کر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نوازشریف ہمیشہ قربانی کے بکروں کا سہارا لیتے ہیں اور ان کے پاس ایسے کئی بکرے موجود ہیں۔ نوازشریف نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ انہوں نے کسی قیمت پر بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہونا، انہوں نے آئین و قانون سے بغاوت کا اعلان کردیا ہے، نوازشریف نے ان ججز کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا جن کا فیصلہ انہوں نے ماننے کا کہا تھا۔
نوازشریف ہمیشہ قربانی کے بکروں کا سہارا لیتے ہیں اور ان کے پاس ایسے کئی بکرے موجود ہیں۔ نوازشریف نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ انہوں نے کسی قیمت پر بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہونا، انہوں نے آئین و قانون سے بغاوت کا اعلان کردیا ہے، نوازشریف نے ان ججز کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا جن کا فیصلہ انہوں نے ماننے کا کہا تھا۔