خبرنامہ پاکستان

حکومتی پالیسیوں نے کاشتکاروں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں،عمران خان

اسلام آباد:(آئی این پی)تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسیوں نے کاشتکاروں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں،زرعی ملک ہونے کےباوجود کاشتکاروں سے یوریا کھاد کی مد میں سالانہ 30 ارب روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اپنےپیغام میں عمران خان کاکہناتھاکہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافےسے بجلی ، گیس اور ڈیزل کی قیمتیں پہلے ہی کاشتکار کی پہنچ سے باہر ہیں۔ پہلی باریوریاکھادبھی250روپے فی بوری مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مقامی کھاد،درآمدہ کھاد سے بھی ڈھائی سوروپےمہنگی ہو جائے گی جس سے کسانوں کو30ارب روپے اضافی دیناپڑیں گے،حالانکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکار پہلے ہی بری طرح دباؤ کا شکار ہیں۔