خبرنامہ پاکستان

حکومت صبر کا دامن نہ چھوڑے، مفتی منیب

حکومت صبر کا دامن نہ چھوڑے، مفتی منیب
کراچی: (ملت آن لائن) مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ نے عقیدہ ختم نبوت کا قانون بحال کر دیا، حکومت کے پاس حالات سے نمٹنے کی قوت موجود ہے لیکن ملک کسی سانحہ کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا پی ٹی آئی ہو یا مسلم لیگ ن کسی کا دامن دھرنوں سے پاک نہیں، دھرنوں کی روایت حکومت اور لبرل جماعتوں نےشروع کی۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا حکومت پر زور دیتا ہوں انتہائی اقدام نہ کرے بلکہ دھرنے والوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے، دھرنے کے شرکاء سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ کوئی درمیانی راستہ نکالیں۔