خبرنامہ پاکستان

حکومت کا38 قومی اداروں کی نجکاری کیلئے کام مکمل

اسلام آباد:(آئی این پی)حکومت نے اڑتیس قومی اداروں کی نجکاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کر لیا، فروخت کیے جانے والے اداروں میں آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے سولہ ادارے بھی شامل ہیں ۔حکومت نے اڑتیس قومی اداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں ابتدائی کام مکمل کرلیاگیا ہے حکومت مار کیٹ سے کم قیت پر ان اداروں کی نجکاری کے لیے تیار ہے ،ذرائع کے مطابق جن اداروں کوفروخت کیا جائے گا ان میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کے آٹھ ادارے ہیں جن میں اوجی ڈی سی ایل ،پاک عرب ریفائنری، پاکستان اسٹیٹ آئل ، اورماری پیٹرولیم شامل ہیں ۔بینکنگ سیکٹرکے آٹھ اداروں میں پاکستان انشورنس کمپنی ،اسٹیٹ لائف کمپنی جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان کے چھیترفی صد،حبیب بینک کے بیالیس فیصد اورالائیڈ بینک کیدس فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے جبکہ باقی اداروں میں پی آئی اے پاکستان اسٹیل ملز اور پاور سکیٹر کے ادارے شامل ہیں ۔