خبرنامہ پاکستان

خان صاحب تو عدالتوں کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں

اسلام آباد(ملت + آئی این پی )رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خان صاحب تو عدالتوں کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں،اداروں کو متنازع بنانا ان کی اصلیت اور عادت میں شامل ہے،اپنی ناکامی چھپانے کیلئے الزامات لگارہے ہیں،قانون ہاتھ میں لیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔جمعرات کو رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو عدالتوں کو بھی دھمکیاں دیتے ہیں،اداروں کو متنازع بنانا عمران خان کی اصلیت میں شامل ہے اور ان کی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بھی گرفتاری ثابت کردیں تو ہم ذمہ دار ہیں،خان صاحب اپنی ناکامی چھپانے کیلئے الزامات لگارہے ہیں،حکومت لاک ڈاﺅن نہیں ہونے دے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔