خبرنامہ پاکستان

خان صاحب شارٹ کٹ سےاقتدار نہیں ملتا: پرویز رشید

اسلام آباد: (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے عمران خان کی چک سواری کے جلسے میں کی گئی تقریر کا جواب دیتے ہوئے ان کو مخاطب کرکے کہا، خان صاحب! شارٹ کٹ سے اقتدار نہیں ملتا۔ پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں کی جمہوریت پسندی پر ماتم کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے عمران خان سے استفسار کیا کہ خان صاحب! ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی پر آپ کیوں پریشان ہیں۔