خبرنامہ پاکستان

خبر لیک کس نے کی ، انگلیاں وزیراعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں،عمران خان

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خبر لیک کس نے کی ، انگلیاں وزیراعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں‘ حکومت کے درباری پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ ہم انتشار پھیلارہے ہیں‘ پانامہ میں وزیراعظم پر الزام نہیں بلکہ کرپشن کے ثبوت ہیں‘ وزیراعظم حساب دیں استعفیٰ دیں یا پھر خود کو پیش کریں اور تلاشی دیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خبر لیک کس طرح ہوئی ۔انگلیاں اب وزیراعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ پارلیمنٹ حملے کے پیچھے بھی وزیراعظم کا ہاتھ تھا ۔اب جان بوجھ کر فو ج کو بدنام کیا جارہا ہے۔ حکمرانوں کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔ وہ صرف پیسہ بچا رہے ہیں اور حکومت کے درباری پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ ہم انتشار پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تلاشی دیں۔ حساب دیں اور خود کو پیش کریں ہم سرکوں پر نہیں نکلیں گے تو حکومت معاملہ دفن کردے گی۔ عوام کا سمندر آرہا ہے۔حکومت اسے نہیں روک سکتی۔ جو خود کو اپوزیشن کہتے ہیں وہی نواز شریف ی مدد کررہے ہیں۔ ہمارا احتجاج وزیراعظم اور حکومتی اداروں کے خلاف ہے۔ اگر حکومتی اداروں کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو انہیں بند کردیا جائے۔ پانامہ لیکس میں وزیراعظم پر الزام نہیں۔ کرپشن کے ثبوت ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر تیسری طاقت آتی ہے تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے۔ ہماری جدوجہد تیسری طاقت بلانے کے لئے نہیں ہے۔ ملک میں بادشاہت ہے ہم نہیں سپریم کورٹ کہہ رہی ہے۔