خبرنامہ پاکستان

خواتین کو جتنےبھی حقوق دیئےجائیں، کم ہیں:گورنرپنجاب

لاہور(اے پی پی)پنجاب کےگورنرملک محمد رفیق رجوانہ کاکہناہے کہ خواتین کو جتنےبھی حقوق دیئےجائیں،وہ کم ہیں۔ہماری خواتین بہت باصلاحیت ہیں،جنہوں نے تعلیم کے شعبے میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں عالمی یومِ خواتین کےسلسلہ میں تقریب ہوئی،گورنر پنجاب کااپنے خطاب میں کہناتھاکہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،طالبات مستقبل کا سرمایہ ہیں، ان کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جانا چاہئیں۔ ملک محمد رفیق رجوانہ نےکہاکہ پنجاب میں تحفظ خواتین کا قانون بننا خوش آئند ہے، وفاقی حکومت بھی خواتین کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔