خبرنامہ پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کو فیل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: عمران خان

پشاور: کپتان یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی سائیٹ کا جائزہ لینے پہنچے تو مخالفین کو پھر للکارتے رہے، کہتے ہیں خیبر پختونخوا حکومت کو فیل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ لاہور میں میٹرو بس پچاس ارب میں چلی، وزارت ریلوے ٹریک کے ساتھ بس لین بنانے کی اجازت دے پشاور میں ایسا ہی منصوبہ چودہ ارب میں مکمل کر کے دکھائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ڈی جی نیب نے استعفیٰ دیا تو کسی نے تنقید نہیں کی، جمہوریت میں احتجاج حق ہوتا ہے، حکومت کے خلاف انکوائری میں نیب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس سے پہلے متنی میں گیس کے کنوئیں کا افتتاح کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ صوبے سے یومیہ دو لاکھ بیرل تیل نکل سکتا ہے، امریکی کمپنی کام بھی کرنا چاہتی ہے لیکن وفاق این او سی جاری نہیں کر رہا۔