خبرنامہ پاکستان

دانشورانتہاپسندی کی تعریف بیان نہیں کر سکے،فضل الرحمان

بھکر:(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے کسی واقعے میں مدرسے کا کوئی طالب علم ملوث نہیں۔بھکر میں یادگار ِاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتہا پسندی کے نام پر مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے،آج تک دانشور دہشت گردی اور انتہاپسندی کی تعریف ہی بیان نہیں کر سکے،اعتدال کا معیار تبدیل ہو گیا ہے اسلام کی بات کرنیوالوں کو تنگ نظر کہا جانے لگا ہے۔