خبرنامہ پاکستان

دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک قیادت اورعوام کےساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے صوبہ سرنگ میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا‘ وزیراعظم نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں خصوصاً پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ترکی کے صوبہ سرنگ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں وزیراعظم نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع خصوصاً پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ (ن غ)