خبرنامہ پاکستان

راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں: خورشید

لاہور: (ملت+اے پی پی) خورشید شاہ کا کہنا تھا آرمی چیف نے اپنے دور میں بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پہلے ہی بتا دیا تھا وہ ایسا نہیں کریں گے۔ راحیل شریف ان چند فوجی سربراہوں میں شامل ہیں جو غیر متنازعہ رہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا حکومت سے گزارش ہے وہ سب سے سینئر افسران کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر ترقی دے۔ ایسا کرنے سے فوجی افسران کا مورال بلند ہو گا۔