خبرنامہ پاکستان

زرداری اثاثہ جات کیس ، فاروق ایچ نائیک کے بیرون ملک ہونے کے باعث کارروائی ملتوی

اسلام آباد:(آئی این پی)آصف زرداری اثاثہ جات ریفرنس میں فاروق ایچ نائیک کے بیرون ملک ہونے کے باعث کیس کی کوئی کارروائی نہ ہوسکی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی ۔ عدالت میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہونے پر کیس کی کوئی کارروائی نہ ہوسکی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایک گواہ کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی ہے