خبرنامہ پاکستان

سابق سفیر حسین حقانی پر ملک سے غداری پر 3 مقدمات درج

سابق سفیر حسین حقانی پر ملک

سابق سفیر حسین حقانی پر ملک سے غداری پر 3 مقدمات درج

لاہور:(ملت آن لائن)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف کوہاٹ میں ملک اور فوج سے غداری کے تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تین مقامی شہریوں نے حسین حقانی کے خلاف مقدمات تھانا کینٹ، تھانا سٹی اور تھانا بلی ٹنگ میں دفعہ 120 بی اور 121 اے کے تحت درج کرائے ہیں۔ مقدمات میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے امریکا میں رہتے ہوئے منفی پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کا امیج خراب کیا۔انہوں نے پاکستان کے خلاف دو کتابیں بھی لکھی ہیں۔ حسین حقانی نے مقدمات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پانچ سال پرانے میمو کیس کا فیصلہ بھی نہیں آیا اور الزام لگانے والے غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین میری کتابوں اور دلائل کا جواب دیں، کیس درج کرانے والے بھی کتابیں پڑھیں، ایسے تماشوں سے پاکستان کا وقار نہیں بڑھے گا۔

……………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے والے قادری کے جلسے میں موجود تھے، رانا ثناء للہ

فیصل آباد:(ملت آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے والے لوگ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے جلسے میں موجود تھے لیکن مال روڈ پر خالی کرسیاں بھی ان پر لعنت بھیج رہی تھیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے متحدہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان سب کا ہروقت افراتفری اور انتشار کا ایجنڈا ہے لیکن مخالفین ڈیڈ لائن بڑھاتے رہیں گے، امید ہے خیر کی قوتیں کامیاب اور شر کی قوتیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو لعنت بھیجنے والے لوگ قادری صاحب کے جلسے میں موجود تھے لیکن مال روڈ پر خالی کرسیاں بھی ان پرلعنت بھیج رہی تھیں اور اب 21 کروڑ عوام ان پر لعنتیں بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اور پارلیمنٹ ہمیشہ سرخرو ہوگی اور اس ملک میں قانون و آئین اور جمہوریت بھی رہے گی۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے لیے جلسہ کیا گیا لیکن ورثاء سے تقریر نہیں کرائی گئی۔