خبرنامہ پاکستان

سابق صدر مشرف کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

کراچی (آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی طبیعت ایک مہینے میں تیسری مرتبہ بگڑ گئی،ڈاکٹروں کی ٹیم نے گھر پر ان کا معائنہ کیااور مکمل آرام اور ہسپتال میں داخل ہوکر باقاعدگی سے علاج کرانے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق صدر کا ان کی رہائش گاہ پر معائنہ کیا ہے اور بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی کمر میں شدید درج ہے، ٹانگوں میں سوجن بھی ہے جس کی وجہ سے چلنے پھرنے میں مشکل ہے، ان کا باقاعدگی سے علاج کرایا جائے اور ڈاکٹرز نے سابق صدر پرویز مشرف کو ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل سابق صدر پرویز مشرف کی کمر اور پاؤں میں تکلیف ہے جو کہ گزشتہ کئی دنوں سے شدت اختیار کرچکی ہے۔(اح)