خبرنامہ پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

کراچی: (ملت آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالنے پر ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو مبارک باد دی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے معززمہمان کو سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالنے پرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو مبارک باد دی۔ سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ا یئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں پاک فضائیہ ترقی کی مزید منازل طے کرے گی۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاعی کو ناقابل ِ تسخیر بنانے کے لئے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ مل کر کام کریں گی۔
سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات