خبرنامہ پاکستان

بھارتی فوجی سرحد کراس کرتے پکڑا گیا، بھارت کی تصدیق

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا میں چھپنے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’غلطی‘ سے سرحد پار کرنے والے ایک انڈین فوجی کو پاکستان نے گرفتار کر لیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے فوجی کے ’گرفتار‘ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی فوجی حکام نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کا فوجی ’نادانستہ‘ طور پر سرحد پار کر گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے بھارتی فوجی کا تعلق 37 آر آر سے ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے غلطی سے سرحد پار کرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، جن کی واپسی کیلئے ایک طے شدہ مکینزم موجود ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ جھوٹا اور بے بنیاد ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے کہ انڈین آرمی نے پاکستان کے اندر گھس کر ’سرجیکل سٹرائیکس‘ کی ہیں۔ بھارتی میڈیا میں فوجی کی گرفتاری کی خبر نے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے