خبرنامہ پاکستان

سلیم مانڈوی والا نے ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی کو تباہ کن قراردیدیا

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین و پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی آڈٹ پالیسی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ایماندار ٹیکس گزاروں کو پریشان کرنے میں مصروف ہے،9 لاکھ ٹیکس گزاروں میں سے 1لاکھ لوگوں کا آڈٹ افسوس ناک ہے، جو لوگ ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں انھیں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ایف بی آر نے دولت مندافراد کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے، آڈٹ پالیسی سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں کمی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین و پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایف بی آرکی آڈٹ پالیسی پرتحفظات کا اظہار کر دیا۔ ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی تباہ کن ہے، ایف بی آرایماندارٹیکس گزاروں کوپریشان کرنے میں مصروف ہے، ٹیکس نیٹ میں شامل شہریوں کوخوفزدہ کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، آڈٹ پالیسی سے ٹیکس گزارٹیکس نیٹ سے باہرنکل سکتے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آرٹیکسوں کادائرہ کاربڑھانے میں مکمل ناکام ہوچکاہے، ایف بی آرنے امیر افرادکوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات نہیں کئے، ایف بی آرکو7لاکھ دولت مندافرادکاڈیٹادیاگیاتھا،تاہم اس نے اس ڈیٹا کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے،9لاکھ ٹیکس گزاروں میں سے صرف ایک لاکھ لوگوں کاآڈٹ افسوسناک ہے۔(ار)