خبرنامہ پاکستان

سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس،بھارتی حکام سے رابطے میں ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس دونوں معطل ہیں،بھارت میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام سے رابطے میں ہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارت میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتیوں کی امداد کیلئے بھی بھارتی ہائی کمیشن نے مدد کی درخواست کی ہے، اس وقت سمجھوتہ ایکسپریس اور دوست بس سروس دونوں معطل ہیں،بھارت میں محصور پاکستانیوں کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام سے رابطے میں ہے۔(اح)