خبرنامہ پاکستان

سندھ میں بھی پنجاب کے طرز کی فوڈ اتھارٹی قائم، نوٹی فکیشن جاری

سندھ میں بھی

سندھ میں بھی پنجاب کے طرز کی فوڈ اتھارٹی قائم، نوٹی فکیشن جاری

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ حکومت نے صوبے میں فوڈ اتھارٹی قائم کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کارروائیوں میں متعدد ہوٹلوں کو صفائی کی ناقص صورتحال اور ناقص میٹریل پر جرمانے کیے گئے۔ پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد سندھ کے عوام کی جانب سے بھی فوڈ سیفٹی کے لیے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ صوبائی حکومت نے فوڈ اتھارٹی قائم کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کےمطابق 19 گریڈ کے افسرامجد لغاری کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے اور اتھارٹی رواں ماہ سے ہی کام شروع کرے گی۔
………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں ملاقات کی جس میں نیب کیسز، عام انتخابات اور اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطبق، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مریم نواز اور پرویز رشید سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات میں نیب کیسز، آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بگڑتی طبعیت پر شریف خاندان کی لندن روانگی پر بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں عدالت میں زیر سماعت نیب ریفرنسز ، آئندہ عام انتخابات اور کلثوم نواز کی بگڑتی ہوئی طبیعت پر شریف خاندان کی لندن روانگی سے متعلق مشاورت کی گئی۔