خبرنامہ پاکستان

سندھ میں سی این جی شیڈول تبدیل

سندھ میں سی این جی شیڈول تبدیل

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ میں سی این جی شیڈول تبدیل کردیا گیا جس کے مطابق اب فلنگ اسٹیشنز پر سی این جی جمعرات اور ہفتے کو دستیاب نہیں ہوگی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی قلت کے باعث اب کراچی سمیت سند بھر میں جمعرات اور ہفتے کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز اب جمعے کو صبح 8 بجے کھلیں گے۔