خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منسوخ کرے، نیب

کراچی(ملت آن لائن)سپریم کورٹ انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منسوخ کرے نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے ضمانت حاصل کرنے کیلئے جعلی میڈیکل رپورٹس بنوائیں وہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے حقدار نہیں لہذا ان کی ضمانت خارج کی جائے۔0 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ڈاکٹر عاصم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے 3ارب، نام نہاد ٹرسٹ کے ذریعے ساڑھے 9 ارب روپے کی جائیدادیں بنائی۔ ڈاکٹر عاصم نے پاکستان میں اور بیرون ملک ناجائز اثاثے بنائیں ان کے خلاف ریفرنس میں لگے الزامات کے شواہد بھی موجود ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے جج کا فیصلہ قانون اور حقائق کے برعکس ہے لہذا انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔ درخواست میں ڈاکٹر عاصم اور انکی اہلیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔